• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتہ حفاظتی ٹیکے، کوہستان میں7روزہ میڈیکل کیمپ آ ج سے شروع ہوگا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) آ ج 23سے 30 اپریل تک شروع ہونے والے عالمی حفاظتی ٹیکوں کے ہفتہ کے موقع پر خیبر پختونخوا کے ضلع بالائی کوہستان میں رہائش پذیر کمیونٹیز کیلئے ویکسینیشن ہیلتھ کیمپ سمیت کئی سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے اس اقدام کا مقصد دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں معمول کی حفاظتی ٹیکوں کی خدمات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ نادار آبادی کے لئے ضروری صحت کی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔ کیمپوں میں زیادہ تر ان بچوں کا احاطہ کیا جائے گا جو حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں رہ گئے ہیں اور حاملہ خواتین کو ضروری ویکسین دی جائے گی۔ کوآرڈی نیٹر حجرہ بہادر شیر کا کہنا ہے کہ تنظیم نے بی ایچ یو کوز جالکوٹ میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا جس میں تقریباً 151مریضوں خاص طور پر خواتین اور بچوں کا معائنہ کیا گیا۔ محکمہ صحت اپنا عملہ بھی کیمپ میں بھیجتا ہے جس میں ای پی آئی کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر بختک، میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر رفیق چلڈرن سپیشلسٹ، ڈاکٹر ظاہر جنرل سرجن، ڈاکٹر نظام الدین اور ڈاکٹر مجید شامل ہیں۔ میڈیکل ٹیموں نے حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت اور مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے ڈاکٹروں کی بروقت مشاورت سے آگاہی سیشن بھی کیا۔ ڈاکٹر نظام نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے دور دراز اور پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو طبی اور حفاظتی ٹیکوں کی خدمات فراہم کرنے کیلئے اس طرح کی سرگرمیوں کا سال بھر باقاعدگی سے انعقاد ہونا چاہئے۔
پشاور سے مزید