پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے مختلف علاقوں میں پرتشدد اور فائرنگ واقعات میںخاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے،حیات آباد میں خاتون نے خودکشی کرلی جبکہ چمکنی پولیس مقابلے میں اشتہاری زخمی ہوگیا۔ واقعات کے مطابق محلہ خدوزئی شہاب خیل کے رہائشی امین اللہ نے بڈھ بیر پولیس کو بتایا کہ اسے اطلاع ملی کہ شیخ محمدی محلہ عبدل خیل میں مقیم اس کی 40 سالہ ہمشیرہ مسما (م) بیوہ حضرت خان کو نامعلوم افراد نے گھر کے اندر قتل کر دیا ہے،اطلاع ملتے ہی جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو وہاں ہمشیرہ کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی۔ ادھرحیات آباد فیز 2کی حدود میں سپورٹس کمپلیکس کے قریب واقع گرین ویلی ہوٹل میں ملازمت کرنے والے نوجوان اسماعیل نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مبینہ طورخود کو گولی مار لی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ ۔اسی طرح تھانہ تہکال کی حدودشہیدآبادمیں ملزم نے پڑوسی کو گھر کی دہلیز پر گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا۔ شہید آباد چاندماری کی رہائشی مسماة ریشماں بی بی نے تھانہ تہکال ناصر خان کو پڑوسی اختر گل فائرنگ سے ماردیا،دریں اثناء گزشتہ رات چمکنی پولیس نے موٹر سائیکل پر سواردو افرادکوروکنے کا اشارہ کیا تاہم انہوں نے فرار ہوکر فائرنگ کردی ،فائرنگ تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔