راولپنڈی (حافظ وسیم اختر سٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد و راولپنڈی میں سنگین ڈیری بحران پیدا ہونے کے امکانات بڑھنے لگے جڑواں شہروں کے لوگوں کو دودھ معقول قیمتوں پر حاصل کرنے میں مشکلات کاسامنا ہے اسلام آباد راولپنڈی ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل کی کہ وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر راولپنڈی میں حالیہ سیکیورٹی خدشات اور اہم شاہراہوں و موٹرویز کی بندش کے باعث ڈیری سیکٹر متاثر ہو رہا ہے اس کے تدارک کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ،اس حوالے سے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایش پاکستان کے ھنگامی اجلاس میں ایک قرار دار منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ دیگر شہروں سے آنے والی جانوروں کی خوراک بشمول ونڈا بھوسہ اور سبز چارہ کی سپلائی معطل ہونے سے مویشی پال حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مقامی سطح پر دودھ کی پیداوار پہلے ہی محدود ہونے کے باعث بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہےسپلائی چین کی رکاوٹ کے باعث دودھ کی ترسیل میں شدید خلل پیدا ہورہاھے،شاہد عمران گوندل سیکرٹری جنرل ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کا کہنا ھے کہ ڈیری فارمرز اور دودھ فروشوں کو مالی نقصان اورشہریوں کیلئے دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے جس سے قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ بحران شہریوں کیلئے ایک سنگین غذائی مسئلہ بن سکتا ہے۔