راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ہسپتال میں زیر علاج اڈیالہ جیل کا حوالاتی دم توڑ گیا، جیل ذرائع کے مطابق 60سالہ عادل خان ولد گل اکبر خان تھانہ اے این ایف کے مقدمہ میں اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل تھاجسے بوجہ علالت 21اپریل کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز انتقال کر گیا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد اس کی میت ورثاکے حوالے کر دی۔