اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پی ٹی اے نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی غیر قانونی ادویات کی آن لائن فروخت کیخلاف درخواست پر فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے متعلقہ مواد تک رسائی محدود کر دی، پی ٹی اے نے ان ویب سائٹس اور سوشل میڈیا صفحات کے حوالے سے اقدامات کئے ہیں جو غیر مجاز اور غیر رجسٹرڈ طبی ادویات کی آن لائن فروخت میں ملوث پائے گئے،متعلقہ ویب سائٹس نے غیر قانونی مصنوعات کو ہٹانے کی تصدیق کر دی ، جبکہ رپورٹ کئے گئے صفحات اور گروپس کی فوری بلاکنگ کا معاملہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ فعال طور پر اٹھایا جا رہا ہے۔