راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے دکان دار کاسالہ جاں بحق ہو گیا، تھانہ صدربیرونی کے علاقہ شاہ پوراڈیالہ میں مبارک حسین شاہ کے جنرل سٹور میں جمعرات کی صبح تین موٹرسائیکل سوار آئے اور دکان میں داخل ہوکر پسٹل تان لی ،ملزمان نے اسلحہ کے زور پر70ہزار روپے چھین لئے، اسی دوران مبارک حسین کاسالہ عبدالمالک دکان کی سیڑھیوں سے اندر داخل ہوا تو ایک ملزم نے اسے دبوچ لیا اور ان میں سے ایک ملزم نے اس پر فائر کیا جو عبدالمالک کو لگا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔