• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ر یڈزون سرکاری دفاتر ؛عملہ چوتھے روز بھی ورک فرام ہوم کریگا

اسلام آباد( رانا غلام قادر) امریکہ اور ایران کے در میان ممکنہ مذاکرات کے سلسلے میں ریڈزون میں واقع تمام سرکاری دفاترکا عملہ آج برو زبدھ جمعرات چوتھے روز23اپریل کو بھی ورک فرام ہوم کرے گا۔کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کیلئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ سیکرٹری کا بینہ ڈویژن کا مران علی افضل کی جانب سے جاری نو ٹیفیکیشن میں تمام افسران،سیکریٹریٹ اسٹاف کو اسٹیشن پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ضرورت پڑنے پر عملے کو مختصر نوٹس پر دفتر طلب کیا جا سکے گا۔
اسلام آباد سے مزید