• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں شہری 23 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں شہری 23موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے۔گن پوائنٹ پر متعدد ڈکیتیاں،ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 19موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ ڈھوک چودھریاں میں میڈیکل ڈسٹری بیوٹرکی گاڑی سے 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرایک لاکھ 90ہزار روپے ،تھانہ آراے بازار کے علاقہ غازی آباد میں محمد یاسر کی موبائل شاپ سے ایک مرداور عورت 14ہزار روپے ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ کرم آباد،تھانہ چک لالہ کے علاقہ غریب آباد ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ مسکین آباد ،تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈ اور تھانہ مورگاہ کے علاقہ جی ٹی روڈ پر کے علاقوں سے ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لئےگئے نجی ٹاؤن فیز8میں شہری کے گھرسے 19لاکھ روپے، 13تولے کے طلائی زیورات اور پانچ لاکھ روپے کے انعامی بانڈز، شہزاد کالونی میں سٹور کے تالے توڑ کرسونا مالیتی 7لاکھ پانچ ہزار روپے، 52ہزار روپے ،اے سی ،اور گیس سلنڈر ،نسواری بازار میں امتیاز احمدکے گودام سے تالے توڑ کر 5لاکھ روپے کے مصالحہ جات چوری کرلی گئی ۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک موٹر سائیکل اسلحہ کی نوک پر جبکہ 4موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید