اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسلام آباد کے سینئر صحافی محمد اسد چوہدری برطانوی حکومت کے معروف پروفیشنل پروگرام چیوننگ اسکالرشپ کے تحت دو ماہ کیلئے برطانیہ روانہ ہو گئے۔ انہیں برطانیہ کی یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر، لندن میں منعقد ہونے والی ساؤتھ ایشیا جرنلزم فیلوشپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس پروگرام کیلئےپاکستان سے 420صحافیوں نے درخواستیں جمع کرائیں، جن میں سے صرف 7امیدواروں کو منتخب کیا گیا، جبکہ اس فیلوشپ میں بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے صحافی بھی شرکت کر رہے ہیں۔ محمد اسد چوہدری اس سے قبل بھی روس، ترکی اور آذربائیجان کے مختلف تعلیمی پروگرامز کامیابی سے مکمل کر چکے ہیں، جبکہ 2017میں وہ امام خمینی کی برسی کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران جانے والے پاکستانی وفد کا بھی حصہ تھے۔