پشاور( لیڈی رپورٹر ) ضلعی انتظامیہ پشاور نے تحصیل متنی کے علاقے اچینی پایان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (متنی) سعید منان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (متنی) عصمت اللہ خان سمیت ماتحت محکموں کے افسران، ریونیو سٹاف،عوامی نمائندگان، عوام اور علاقہ مشران نےشرکت کی۔کھلی کچہری میں درخواست کی گئی کہ عوام کی سہولت کے لیے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے، سوئی گیس کا پریشر بڑھایا جائے اورتجاوزات مافیا کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، نالیوں کی صفائی کر کے نکاسی آب کا مسئلہ حل کیا جائے ہے عملہ صفائی کو پابند کیا جائے کہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی عمل میں لائیں اس موقع پر کو افرادنے ان کو تحریری درخواستیں بھی دیں جس پر انھوں نے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر (متنی) نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد حکومت و انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کر نا ہے اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے۔