پشاور (خصوصی نامہ نگار) سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل پشاور سعید ظاہر ایڈوکیٹ نے خبردار کیا ہے کہ سوئی گیس کمپنی نے پشاور میں ظالمانہ اور غیر ضروری لوڈ شیڈنگ بند نہیں کی تو پشاور کے عوام اس کو معاف نہیں کرینگے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پشاور کے عوام ہزاروں روپے بجلی اور گیس کے بل جمع کرتے ہیں مگر محکمہ بجلی اور سوئی گیس عوام کے ساتھ مسلسل ظلم کر رہے ہیں پشاور کے عوام کا صبر لبریز ہو چکا ہے واپڈا لوڈ شیڈنگ ختم اور سوئی گیس والے نے ظلم بند کریں عوام کو گیس کی سپلائی فراہم کرے ورنہ بہت جلد پشاور کے عوام پورے پشاور کو جام کرینگے جس کی تمام ذمہ داری محکمہ واپڈا اور سوئی گیس کے اعلی حکام پر عائد ہوگی عوام ان دونوں محکموں کی وجہ سے اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں خواتین بچے بوڑھے جوان ان دونوں محکموں کو بد دعائیں دے رہے ہیں۔