شانتئی ( اے ایف پی) متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر کا کہنا ہے ایران اسٹریٹجک خطرہ ، اعتماد بحالی میں طویل وقت لگے گا، ایرانی کارروائیوں کے باعث تعلقات میں شدید کشیدگی، 89فیصد حملے شہری و توانائی ڈھانچے پر کیے گئے، خطے میں عدم اعتماد مزید گہرا ہو گیا، اب ایران کو مستقل اسٹریٹجک خطرے کے طور پر دیکھا جائے گا۔ فرانس کے شہر شانتئی میں عالمی پالیسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمتحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اعتماد کی بحالی میں ’’بہت طویل وقت‘‘ لگے گا، خاص طور پر اس پس منظر میں جب ایران نے حالیہ مشرق وسطیٰ تنازع کے دوران امارات کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے تقریباً 2800میزائل اور ڈرون حملوں میں سے 89فیصد شہریوں، انفراسٹرکچر اور توانائی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا۔