• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکنیکل ٹرمنالوجیز کے متبادل الفاظ کیلئے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نے ٹیکنیکلٹرمنالوجیز کے متبادل الفاظ کیلئے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان میں اردو زبان میں ٹیکنیکل ٹرمنالوجیز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے قدم اٹھایا جارہا ہے ، ورکنگ گروپ میں اسکالرز، زبان کے ماہرین اور ٹیکنالوجی سے متعلق افسران شامل ہوں گے ، اردو زبان میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے نئے الفاظ تیار کرنے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں، مقصد ٹیکنیکل اصطلاحات کو اردو میں سمجھنے کے قابل بنانا ہے۔

اہم خبریں سے مزید