اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) اسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت کی سمت کے تعین کے لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اہم اجلاس 27 اپریل کو طلب کر لیا ۔ماھرین کے مطابق پالیسی ریٹ / بنک ریٹ پیر کو 5۔10 فی صد رکھے جانے کا امکان ہے،اجلاس میں مہنگائی، تیل کی قیمتوں اور آئی ایم ایف تقاضوں کے تناظر میں پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا،کاروباری سرگرمیوں ،سرمایہ کاری رجحانات پر اثرانداز ہونے والے فیصلوں کا امکان ہے، شرح سود سمیت دیگر کلیدی معاشی فیصلے متوقع ۔