کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کے اعزاز میںپرتعیش ڈنر پر احتجاج، کانگریس اراکین بھی شامل ، ڈنر پیراماؤنٹ اسکی ڈانس کے چیف ایگزیکٹو نے دیا تھا،میڈیاانضمام کی 110ارب ڈالر ڈیل زیر غور ،طاقت اور اثر و رسوخ کے مبینہ غلط استعمال کے الزامات،مظاہرین نے ڈیل روکنے کا مطالبہ کیا۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں منعقد ہونے والے ایک پرتعیش ڈنر کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔