اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) ایف بی آر میں ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 17سے 21کے 12 افسران کے تبادلے ، گریڈ 21کے افسرا ن میں ممبر ایف بی آر اسلام آبادسے ڈاکٹر توقیر احمد میمن کاتبادلہ آر ٹی اوسکھر سٹیشن میں بطور ممبر اور صاحبزادہ عبدالمتین کا ایف بی آر ہیڈکوارٹر سے تبادلہ بطور ممبرآر ٹی او بہاولپور کیاگیا ، ان لینڈ ریونیو سروس کےگریڈ21 کے افسراکاؤٹنٹ ممبراپیلٹ ٹربیونل آئی آر،بینچ محمد طاہر کا لاہور سے تبادلہ کر کے بطور ڈی جی لاءایف بی آر ہیڈکوارٹر تعینات کر دیاگیا، گریڈ 19کے افسران میں کمشنر اپیلز ٹو اسلام آباد محمد زاہد کا تبادلہ ڈائر یکٹوریٹ آف لاء اسلام آباد میں بطور ڈائر یکٹر ، سلیم الرحمن ڈائر یکٹوریٹ آف لاء پشاوراور مظہر ارشاد کا تبادلہ بطور ڈائر یکٹر ، ڈائریکٹوریٹ آف لاء کوئٹہ کر دیاگیا ،گریڈ 19کے افسرکمشنر اپیلز فور اسلام آباد کوبطور کمشنر اپیلز ٹو کا اضافی چارج بھی تفویض کردیا گیا۔