• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے، گریڈ 19 سے 16 کے 17 افسران کے تبادلے

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے میں گریڈ19سے 16تک کے 17 افسران کے تبادلے اور تقرریاں ،گریڈ 19کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد عامر نواز کو اسلام آباد سے کراچی بھیج دیا گیا، تمام تبادلے سی ٹی ڈبلیو ونگ میں کئے گئے ،ڈائریکٹر جنرل کی منظوری سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری ، فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ۔نوٹیفیکشن کے مطابق گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناصر محمود اعوان کو اسلام آباد ہیڈکوارٹر ، وقاص بشیر کو ڈائریکٹر جنرل آفس اور مہک گل کو ویلفیئر برانچ سے سی ٹی ڈبلیو اسلام آباد ٹرانسفر کیا گیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال احمد زہری کو کوئٹہ ایئرپورٹ سے سی ٹی ڈبلیو کوئٹہ جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران خان کو کوہاٹ زون سے پشاور سی ٹی ڈبلیو ، گریڈ 16کے اینالسٹ انسپکٹر آفتاب علی، ماریہ صدیقی، سفیان احمد اور محمد عاقب کو اسلام آباد ہیڈکوارٹر سے سی ٹی ڈبلیو ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کیا گیا۔ عمیر ورک، محمد جاوید رفیق اور محمد شفیق کو لاہور سی ٹی ڈبلیو میں تعینات کیا گیا۔ عاطف بلوچ کو کراچی سی ٹی ڈبلیو، مون احمد خان کو سی ٹی ڈبلیو ڈائریکٹوریٹ جبکہ علی طارق بلوچ کو کراچی سی ٹی ڈبلیو جبکہ محمد اختر کو بھی لاہور سی ٹی ڈبلیو میں تعینات کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید