• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دونوں وفود کی زیادہ تر گفتگو پاکستان حکام سے ہوگی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) تجزیہ کاروں حامد میر، قمر چیمہ، سہیل وڑائچ، شہزاد اقبال اور شاہزیب خانزادہ نے کہا ہے کہ دونوں وفود کی زیادہ تر گفتگو پاکستان حکام سے ہوگی،بیانیہ بنانے کے چکر میں رکاوٹیں آگئیں ، اتنے دنوں سے جو ڈیڈ لاک تھا وہ اب ختم ہونے کے قریب ہے۔ کوئی لمبا چوڑا ایجنڈا نہیں دو تین نکات ہیں وہ اب طے ہونے ہیں۔ وہ جیو نیوز کی خصوصی نشریات میں گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ میرے پاس جو اطلاعات ہیں اس پر ہی بات کروں گا ایک یہ کہ ایران کا جو وفد آرہا ہے وہ اتنا بڑا وفد نہیں ہے جو پہلے راؤنڈ میں آیا تھا او ر آنے والے وفد کی زیادہ تر گفتگو پاکستان حکام سے ہی ہوگی جبکہ جو امریکا سے وفد آرہا ہے وہ بھی کوئی بڑا وفد نہیں ہے اور وہ بھی اپنا رابطہ زیادہ تر پاکستانی حکام سے رکھیں گے ۔
اہم خبریں سے مزید