کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکشن جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے ادارے کے افسران اور اہلکاروں کا اپنی وردی کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ذاتی تشہیر کا سخت نوٹس لیا ہے۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے ایف آئی اے کے مختلف سرکلز میں اور ایئرپورٹس پر تعینات افسران اور اہلکار اپنی روٹین کی کاروائی کو اپنی ذاتی تشہیر کا ذریعہ سوشل میڈیا پر بنا رہے تھے۔ ڈی جی کے چیف آف اسٹاف عبدالقادر قمر نے اس حوالے سے سخت نوٹس جاری کیا ہے کہ تمام افسران اور اہلکار سوشل میڈیا گروپس میں اپنی وردی کی ساتھ تصویریں نہ شیئر کریں گے اور نہ ہی سوشل میڈیا پر اپنی انفرادی کاروائیوں کو شیئر کریں گے۔