کراچی( افضل ندیم ڈوگر )کراچی اور سندھ کے دیگر تمام اضلاح میں گزشتہ 10روز سے سسٹم کی غیرقانونی کاروائیاں مکمل طور پر بند ہیں۔ حساس اداروں کی جانب سے چھاپے مار کر بھتہ وصول اور تقسیم کرنے والوں کی بھی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ سرائے کے مطابق ملوث افراد کو حراست میں لے کر ان کے تمام ویڈیو بیانات ریکارڈ کیے جاتے ہیں تمام تفصیلات لے کر اس میں ملوث لوگوں کی فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی، ایس ایس پی سطح کے کئی افسران کو حساس اداروں نے میٹنگز کیلئے طلب کیا اور حقائق سامنے رکھ کر ان سے باز پرس کی۔ اس کے ساتھ ہی شہروں میں منشیات فروشی گٹکا چھالیہ کی سپلائی، زمینوں اور تعمیرات کے خلاف ضابطہ دھندوں پر بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔