کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 2900روپے اور چاندی کی قیمت میں 142روپے فی تولہ کی مزید کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 29 ڈالر فی اونس کی کمی سے 4714 ڈالر سے کم ہو کر 4685 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے، عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2900 روپے فی تولہ کی کمی سے 4لاکھ 90 ہزار 862 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 2486روپے کی کمی سے 4لاکھ 20ہزار 835روپے ہو گئی ہے ، جمعہ کو مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 142 روپے فی تولہ کی کمی سے 7957روپے فی تولہ پر آگئی۔