• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم لیوی مجموعی شرح 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی

اسلام آباد(عاطف شیرازی )وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں بڑااضافہ کر دیا ، جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول پر لیوی میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرولیم لیوی کی مجموعی شرح 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی ۔ اس سے قبل پٹرول پر لیوی 80 روپے 61 پیسے فی لیٹر تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیوی میں اضافے کا فیصلہ حکومتی ریونیو بڑھانے اور مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید