لندن(اے ایف پی) مشرق وسطیٰ میں امن مذاکرات کے دوسرے دور کی بحالی کی خبروں سے جنگ کے خاتمے کی امیدپیدا کردی ہے جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی،دوسری جانب اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان رہا، تاہم نیویارک میں نیسڈیک نے نیا ریکارڈ قائم کیا اوراس کےشیئر کی قیمتیں 25فیصد تک گئیں،اسکے علاوہ اسرائیل اور لبنان میں جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع نے بھی مارکیٹ کو استحکام بخشا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق دن کے آغاز میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا لیکن ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے جمعہ کی شب اسلام آباد پہنچنےکی اطلاعات سے قیمتوں میں گراوٹ آناشروع ہوگئی۔