• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے آبنائے ہرمز میں مزید بارودی سرنگیں بچھا دیں

تہران / واشنگٹن( نیوز ڈیسک)یرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے رواں ہفتے آبنائے ہرمز میں مزید بارودی سرنگیں بچھائی ہیں۔ امریکی ویب سائٹ AXIOS نے ایک امریکی عہدے دار اور با خبر ذریعے کے حوالے سے انکشاف کیا کہ امریکی فوج نے بارودی سرنگیں بچھانے کے اس عمل کی نگرانی کی ہے اور وہ اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکی عہدے دار نے مزید کہا کہ امریکہ ان نئی بچھائی گئی سرنگوں کی تعداد سے واقف ہے، تاہم انہوں نے تعداد بتانے سے گریز کیا۔
اہم خبریں سے مزید