• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپن کاریز: ماڑی گیس کے کیمپ پر حملہ تین گاڑیاں، ایک واٹر ٹینکر اور مشینری نذر آتش

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)اسپین کاریز میں مسلح افراد کا ماڑی گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ تین گاڑیوں ٗ ایک واٹر ٹینکر اورمشینری کو نذر آتش کر دیا تاہم عملے کو نقصان نہیں پہنچایا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہنہ کے علاقے اسپین کاریز میں واقعہ ماڑی گیس کمپنی کے کیمپ پر گزشتہ شب دو درجن مسلح افراد نے حملہ کرتے ہوئے وہا ں کھڑی تین گاڑیوں ٗ ایک واٹر ٹینکر اور مشینری کو نذر آتش کر دیا تاہم عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا حملہ آور فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔
اہم خبریں سے مزید