• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی آئینی عدالت میں کراچی تجاوزات کیس کی سماعت 30 اپریل کو ہوگی

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی آئینی عدالت نے کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق اہم کیس کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے جو 30 اپریل کو ہوگی جبکہ اسی کیس میں صوبائی وزیر سعید غنی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کی بھی سماعت ہوگی۔ تجاوزات کیس میں سعید غنی کے خلاف عدالتی احکامات کی مبینہ خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی درخواست 2019 میں دائر کی گئی تھی، جسے اب باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید