• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق کا علمبردار امریکا قتل و غارت کو فروغ دے رہا ہے، ایران

کراچی(رفیق مانگٹ)امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے ایک انتہائی متنازع پوسٹ شیئر کر کے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات اور سیز فائر کی فضا کو مزید کشیدہ کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار مارک تھیسن کے ایک آرٹیکل اور ایکس  پوسٹ کو اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور اس پر لکھا: "Very true!!!" (بہت درست!!!)۔اس پوسٹ میں تھیسن کا بیان شامل ہےʼاگر ایران میں دو فریق ہیں... ایک معاہدہ (ڈیل) چاہتا ہے اور دوسرا نہیں چاہتا... تو آئیے انہیں مار ڈالیں جو ڈیل نہیں چاہتے.یہ بیان اصل میں تھیسن کے ایک فاکس نیوز انٹرویو اور ان کےواشنگٹن پوسٹ کالم کا حصہ ہے، جس کا عنوان ہے (ٹرمپ کو ایران سے مطلوبہ نتائج کے لیے معاہدے کی ضرورت نہیں)۔ کالم میں دلیل دی گئی ہے کہ ایران فوجی اور معاشی دباؤ میں ہے، اس لیے امریکہ سخت موقف اپنا سکتا ہے۔اس بیان کے بعد ایران کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ، جو خود کو جمہوریت اور انسانی اقدار کا علمبردار سمجھتا ہے، اب ایسے بیانیے کی حمایت کر رہا ہے جو تشدد اور قتل و غارت کو فروغ دیتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید