• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عباس عراقچی کی پاکستان آمد، مذاکرات کا پہیہ ایک بار پھر رواں

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت نے حالات کو سنبھالا دینے کیلئے دن رات ایک کئے رکھا۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی پاکستان آمد کے ساتھ ہی امریکا کے ساتھ مذاکرات کا پہیہ ایک مرتبہ پھر ر واں ہوگیا ہے اس سلسلے میں کل سے شروع ہونے والا ہفتہ اسلام آباد میں ایک مرتبہ پھر غیر معمولی سفارتکاری کا مرکز ثابت ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت کے حد درجہ قابل اعتماد سفارتی ذرائع نے جمعہ کی شب جنگ /دی نیوز کو بتایا ہے کہ مذاکرات کے معنی خیز دور سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ کے روس کو اعتماد میں لینے اور پاکستان کا آج (ہفتہ) چین کی قیادت سے رابطہ ہونے کے نتیجے میں مذاکرات کے لئے امریکا کواس سنجیدگی اور یکسوئی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا جس کا مذاکرات کے پہلے دور میں اس کی طرف سے خاطر خواہ طور پر روا نہ رکھے جانے کی شکایت سامنے آئی تھی۔

اہم خبریں سے مزید