برن(آئی این پی)سوئٹزرلینڈ نے ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔سوئس حکومت کے مطابق تہران میں سوئس سفارت خانہ بتدریج دوبارہ کھلے گا۔تہران میں سوئس سفارت خانے کو سیکیورٹی خدشات پر 11مارچ کو بند کر دیا گیا تھا۔سوئس سفارتی عملے کے مختصر ارکان اس ہفتے تہران پہنچیں گے، ابتدائی مرحلے میں سوئس سفارتی عملہ مکمل آپریشن کی بحالی کیلئے جائزہ لے گا۔