کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ نے امریکا کے اہم اور مہنگے ہتھیاروں کے ذخائر کم کر دئیے۔ طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کی بڑی مقدار استعمال، ایشیا ویورپ ذخائر بھی متاثر ہوئے۔ روس اور چین کے مقابلے میں تیاری پر سوالات،جنگ کی لاگت 28 سے 35 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ جو روزانہ تقریباً ایک ارب ڈالر کے برابر بنتی ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران امریکا نے اپنے انتہائی مہنگے اور اہم دفاعی ہتھیاروں کے بڑے ذخائر استعمال کر لیے ہیں، جس سے اس کی مجموعی دفاعی تیاری پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔