• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت چابہار سے مکمل انخلا نہیں کریگا، امریکا و ایران سے الگ الگ مذاکرات

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت چابہار سے مکمل انخلا نہیں کریگا، امریکا و ایران سے الگ الگ مذاکرات ، 120ملین ڈالر سرمایہ کاری و مفادات محفوظ بنانےکی کوشش، حصص عارضی طور پر ایرانی ادارے کو منتقل کرنے پر غور،امریکی پابندیوں سے بچنے کی حکمت عملی، مختلف آپشنز کا جائزہ ،چابہار کو مکمل چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے چابہار بندرگاہ منصوبے سے مکمل طور پر دستبردار ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا، تاہم امریکی پابندیوں کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئی دہلی اس وقت امریکا اور ایران دونوں کے ساتھ الگ الگ مذاکرات کر رہا ہے تاکہ اپنی 120 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری اور بندرگاہ میں موجود مفادات کو محفوظ بنایا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید