اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) ملک میں مہنگائی کی شرح میں 2فیصد اضافہ ، 19اشیائے ضروریہ مہنگی،9اشیاء کی قیمتوں میں کمی ،23میں استحکام رہا،انڈے ، بکرے کا گوشت ، مرغی اور گھی بھی مہنگا۔ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 13.88فیصد ہو گئی ، پاکستان بیورو آف شماریات کی جاری رپورٹ کے مطابق حساس اعشاریوں کے انڈ یکس کے تحت ررواں ہفتے 19اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئی ہیں۔