واشنگٹن( نیوز ڈیسک)امریکی وزیر دفاع ہیگستھ نے ایران جنگ پر پوپ لیو کی تنقید کو مسترد کر دیا ہے جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ اور ویٹیکن کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ پوپ لیو نے جنگ کو اخلاقی بحران قرار دے کر مذاکرات پر زور دیا تھا جبکہ ٹرمپ انتظامیہ نے اسے خارجہ پالیسی میں مداخلت اور غیر ضروری تنقید قرار دیا ہے،پوپ لیو نے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں جنگ پسند عناصر اور اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کی خریداری پر کڑی تنقید کی، انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال عالمی معاشی بحران اور نفرت کو ہوا دے رہی ہے۔