کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا پروسٹیٹ کینسر کا انکشاف، علاج مکمل کرلیا گیا، معمول کے طبی معائنے میں ابتدائی اسٹیج کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، ٹیو مر چھپا کر دو ماہ بعد رپورٹ جاری کی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ابتدائی مرحلے کے پروسٹیٹ کینسر کا سامنا تھا، جس کا علاج کامیابی سے ریڈی ایشن تھراپی کے ذریعے کیا گیا۔