• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی پوسٹ ’’بھارت جہنم کا گڑھا‘‘ نامناسب اور توہین آمیز، نئی دہلی کا احتجاج

واشنگٹن (اے ایف پی)ٹرمپ کی پوسٹ ’’بھارت جہنم کا گڑھا‘‘ کو نامناسب اورتوہین آمیز قرار دیتے ہوئے نئی دہلی نے احتجاج کیا ہے، بھارتی وزارت خارجہ نے بیان کو حقیقت کے منافی قراردیدیا، دونوں ممالک کے تعلقات پر سوالات اٹھنے لگے۔ رابطوں میں نئی کشیدگی کے آثار، پوسٹ میں بھارتی تارکین وطن خصوصاً ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’’نامناسب اور ناقص ذوق‘‘ کا حامل قرار دیا ہے، جس میں بھارت کو جہنم کا گڑھاکہا گیا تھا۔ یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے آئندہ دورۂ بھارت کی تیاری بھی جاری ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنا بتایا جا رہا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ یہ ریمارکس بھارت اور امریکا کے باہمی احترام پر مبنی تعلقات کی عکاسی نہیں کرتے۔

اہم خبریں سے مزید