اسرائیل کا سرحدی علاقوں میں بفر زون برقرار رکھنے کا مؤقف، سیز فائر کے باوجود کشیدگی میں کمی نہ آ سکی کراچی (نیوز ڈیسک) جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے6ارکان شہیدہوگئے۔ جنوبی لبنان میں جھڑپیں اور حملے بدستور جاری،حزب اللہ نے جنگ بندی کو بے معنی قرار دے دیا۔ اسرائیل کا سرحدی علاقوں میں بفر زون برقرار رکھنے کا مؤقف، سیز فائر کے باوجود کشیدگی میں کمی نہ آ سکی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائی میں حزب اللہ کے چھ ارکان کی شہادت کے بعد خطے میں جاری جنگ بندی مزید کمزور ہو گئی ہے، جبکہ حزب اللہ نے موجودہ جنگ بندی کو بے معنی قرار دیا ہے۔