• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی ایشیا میں سونے کی قیمتوں میں اضافے سے شادیوں کے رجحانات تبدیل

کراچی (نیوز ڈیسک) جنوبی ایشیا میں سونے کی قیمتوں میں اضافے سے شادیوں کے رجحانات تبدیل، دلہنیں نقلی زیورات پر مائل، ایک گرام گولڈ جیولری بطور متبادل تیزی سے مقبول، متوسط طبقہ حکمت عملی بدل رہا ہے۔پاکستان، بھارت، بنگلادیش میں خریداری میں نمایاں کمی،سونا اب زیور نہیں، سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ایشیا میں سونے کی ریکارڈ قیمتوں نے شادیوں کے روایتی انداز کو نمایاں طور پر بدل دیا ہے، جہاں دلہنوں اور ان کے خاندانوں کے لیے خالص سونا خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید