کراچی (نیوز ڈیسک) یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایران کیخلاف پابندیوں میں نرمی پر گفتگو ابھی قبل از وقت ہے،یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے جمعہ کو قبرص میں یورپی یونین کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران پر کسی بھی قسم کی پابندیوں میں نرمی کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے۔یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے اجلاس کے بعد کہا تھا کہ اگر کوئی جامع معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یورپی یونین کے رہنما ایران پر پابندیوں میں بتدریج نرمی کے لیے تیار ہیں۔