• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسین مدافعتی نظام کی مضبوطی کیلئے بے حد اہم، بے شمار جانیں بچائی گئیں، میرخلیل الرحمٰن سوسائٹی کا سیمینار

لاہور( رپورٹ:عیشہ آصف) ماہرین نے کہا ہے کہ ویکسین مدافعتی نظام کی مضبوطی کیلئے بے حد اہم ،بے شمار جانیں بچائی گئیں۔ حدیث مبارکہ ہے جس نے ایک جان بچائی اس نے ساری انسانیت کی جان بچائی، ویکسین تک مساوی رسائی کو یقینی بنانا، اور صحت کے عالمی اقدامات کی حمایت کرنا چاہیے۔رمیض بیہودوف نے کہا کہ یونسیفاسکول آپ کی صحت کی حفاظت کے لیے سرگرم ہے۔پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا آج کے دور میں بیماریوں سے لڑنے کا سب سے آسان طریقہ ویکسین کا استعمال ہے۔ سائرہ افضل،خالد محمود گوندل،قرۃالعین احمد،اشرف نظامی،طارق بھٹہ، رئیس انصاری، واصف ناگی و دیگر کا کہنا تھا حفاظتی ٹیکے بے حد اہمیت کے حامل،آ گاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز)، یونیسف، ای پی آئی پنجاب، عالمی ادارہ صحت، گاوی اور محکمہ صحت و آبادی پنجاب کے زیر اہتمام خصوصی ہیلتھ سیمینار بعنوان "عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات24تا 30اپریل 2026"میں کیا گیا۔ مہمان خصوصی رمیض بیہودوف (چیف فیلڈ آفس یونیسف پنجاب) تھے۔حرف آغازڈاکٹر نوید اختر ملک (ڈائریکٹر ای پی آئی پنجاب)نے کیا ۔مہمانان گرامی میں پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز (وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی )،پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل (وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل کالج)،پروفیسر ڈاکٹر سائرہ افضل(ڈین آئی پی ایچ)،ڈاکٹر قرۃالعین احمد(ہیلتھ ٹیم لیڈ یونیسیف پنجاب)،ڈاکٹر ارتضیٰ چوہدری (ٹی ایف پی گیٹس فاؤنڈیشن)،ڈاکٹر جمشید احمد (ہیڈ آف سب آفس ڈبلیو ایچ او)،ڈاکٹر طارق بھٹہ(ایکس چئیرمین این آئی ٹی اے جی)،ڈاکٹر اشرف نظامی(پریذیڈنٹ پاپا)،ڈاکٹر طارق میاں(پریذیڈنٹ پی اے ایف ای )،رئیس انصاری ،پروفیسر ڈاکٹر عرشہ میر(ماس کام ڈیپارٹمنٹ ایل سی ڈبلیویو)،ڈاکٹر اظہر ،ڈاکٹر نورین ظفر شامل تھے۔جبکہ حرف تشکر ڈاکٹر خرم مبین خان (امیونائزیشن آفیسریونیسیف)نے ادا کیا ۔ میزبانی کے فرائض چئیرمین میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی واصف ناگی نے سر انجام دیے۔ڈاکٹر قرۃالعین احمدکہا کہ ہمارا محکمہ صحت ویکسین کے حوالے سے بہت اچھا کام کر رہا ہے باقی تمام صوبوں کو بھی ہمارے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے اگر ہمارے بچے کا امیون سسٹم بہترین ہوگا تب ہی وہ بھرپور زندگی جی سکے گا۔ بس ہمارا فرض اتنا ہے، جب ہمارے گھر بچہ پیدا ہو تو سب سے پہلے ہم اس کے حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس کو مکمل کریں۔ڈاکٹر نوید اختر ملک نے کہا کہ عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات ہمیں اس باب یاد دہانی کرواتا ہے کہ ویکسینز ہماری صحت کے لیے بے حد ضروری ہیں ایچ پی وی ویکسین اب روٹین میں شامل ہونے جا رہی ہے ای پی ائی کو شروع ہوئے 50 سال ہو گئے ہیں اور اس دوران 150 ملین لوگوں کی جانیں بچی ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید