سجاول (نامہ نگار) سجاول، ٹھٹھہ روڈ پر سابق ڈپٹی اسپیکر کی کار کوحادثہ، ریحانہ لغاری نے معاملہ مشکوک قرار دے دیا ہے۔ ریحانہ لغاری کا کہنا ہے کہ وہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئیں۔برانچ موری کے قریب سابق ان کی گاڑی کو پیش آنے والا ٹریفک حادثہ سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نے مشکوک قرار دے دیا ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہاپنی فیملی کے ہمراہ سفر کر رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک بڑے حادثے سے محفوظ رہیں۔ ریحانہ لغاری کے مطابق موٹر سائیکل سوار ہوش میں نہیں تھا اور بظاہر سازش کے تحت ان کی گاڑی کو ٹکر ماری گئی۔