• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کا کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے کنٹونمنٹ بورڈ کراچی اور حیدر آباد کے انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت کراچی کے تمام 42اور حیدر آباد کے 10و ارڈز میں امیدوار سامنے لائے جائیں گے،ہفتے کو مرکز بہادرآباد میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سینئر مرکزی رہنما، سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی، سید امین الحق، رضوان بابر، کہف الوری اور فرقان اطیب نے شرکت کی، اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ ماضی میں ان دونوں شہروں کےکنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ایم کیو ایم کو کامیابی ملی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید