کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ انفارمیشن کمیشن (SIC) اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (TI) پاکستان کے درمیان معاہدہ، سندھ میں شفافیت اور کھلی حکمرانی کو فروغ دینے کے لئے باہمی تعاون پر اتفاق۔ سندہ انفارمیشن کمیشن کے دفتر میں ہوئے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران، دونوں فریقین نے سندھ ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2016 کے مزید مؤثر نفاذ کی اہمیت پر زور دیا جس سے شہریوں کو معلومات تک رسائی کی فراہمی اور ادارہ جاتی شفافیت و جوابدہی کو مضبوط بنایا جاسکے۔ اجلاس میں عوامی آگاہی بڑھانے، سرکاری اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرنے، اور معلومات کی بروقت اور پیشگی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سندھ انفارمیشن کمیشن کے کمشنرز محمد سلیم خان اور نور محمد دایو نے شرکت کی، جن کے ہمراہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار شیخ بھی موجود تھے۔