حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علما پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 26 روپے 77 پیسے اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے عوام دشمن، ظالمانہ اور معیشت شکن فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باوجود پاکستان کی تیل سپلائی متاثر نہیں ہوئی بلکہ ملک کو اضافی سہولتیں میسر آئیں اور بندرگاہی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا، مگر اس کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کا نیا طوفان مسلط کردیا گیا۔