کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کی تمام بڑی طاقتیں مل کر امن کے قیام کے لئے لائحہ عمل بنائیں، موجودہ دور میں اقوام متحدہ کی پوزیشن خاصی کم زور ہوچکی ہے، عالمی امن کے لئے پاکستان کی پوزیشن بہت مستحکم ہوگئی ہے، بڑی قوتوں کو امن کے نئے فر مولے میں پاکستان کی اہمیت کو نظر انداز کرنا مشکل ہوگا۔ پاکستا ن کی سفارتی کوششوں سے خطے میں امن کا قیام بڑا سنگ میل ہوگا۔