• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن فیصلہ، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ ہوشربا اضافے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور عوام کو مہنگائی کے اس عذاب سے نجات دلائے۔سردار عبدالرحیم نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بڑا معاشی حملہ ہے۔ اس فیصلے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی مزید بڑھ جائیں گی، جس کا براہ راست بوجھ عام آدمی کو برداشت کرنا پڑے گا۔

ملک بھر سے سے مزید