• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے امیر ترین ممالک ،جرمنی اور فرانس ٹاپ ٹین سے باہر

برلن ( جنگ نیوز )دنیا کے امیر ترین ممالک جرمنی اور فرانس ٹاپ 10سے باہر،ناروے دنیا کا سرفہرست خوشحال ملک قرار ،زیادہ تر بڑی معیشتیں بھی فہرست میں پیچھے رہ گئیں۔ نئی درجہ بندی میں یہ بھی جانچا گیا ہے کہ دولت عام شہری کی زندگی کو کس حد تک بہتر بناتی ہے ۔دنیا کے امیر ترین ممالک کی درجہ بندی کے مطابق یورپی ممالک مجموعی طور پر فہرست میں سب سے آگے ہیں، تاہم دنیا کی بڑی معیشتیں جیسے جرمنی اور فرانس ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہیں۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق یہ بات2026میں جاری ہونیوالے ایک نئے پراسپیریٹی انڈیکس میں سامنے آئی ہے ۔مالیاتی تجزیاتی ادارے ہیلو سیف کی رپورٹ کے مطابق کسی ملک کی امیری کا مطلب صرف زیادہ پیداوار یا بڑی معیشت نہیں بلکہ یہ ہے کہ اس دولت کا فائدہ عام لوگوں تک کس حد تک پہنچتا ہے۔ اسی بنیاد پر ناروے کو 2026 میں دنیا کا سب سے امیر ملک قرار دیا گیا ہے۔اس انڈیکس میں عالمی مالیاتی اداروں جیسے آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے 50 سے زائد ممالک کا جائزہ لیا۔
اہم خبریں سے مزید