کراچی (اسد ابن حسن) بدھ کی شب غیر ملکی ایئر لائن (ایئر عریبیہ) سے سفر کرنے 110زائرین جو کراچی سے بغداد کے لیے روانہ ہوئے تھے ان کا لگیج بغداد نہ پہنچ سکا۔ زائرین کو ایئرپورٹ پر سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان کو بغداد سے نجف سفر کرنا تھا اور ان کے کپڑے لگیج میں موجود تھے۔