اسلام آباد (رانا غلام قادر ) وزارت مواصلات نے پاکستان پوسٹ کے انتظامی ڈھانچے کی تنظیم نو اور اصلاحات کا فیصلہ کرلیا، پلان کے تحت پاکستان پوسٹ کے ہیومن ریسورس (HR) کی ریشنلائزیشن کی جائے گی جس میں افرادی قوت میں 30 فیصد تک کمی کی تجویز اور ازسرنو،جائزہ شامل ہے، محکمے کے مالیاتی اور انتظامی بوجھ کو کم کرنے کے لیے مسلسل نقصان میں رینے والے 20 فیصد پوسٹ آفسز کو بند کرنے کے تجاویز ما نگ لیں ۔