کراچی (افضل ندیم ڈوگر) لاہور اور گرد و نواح میں شدید موسمی خرابی کی وجہ سے لاہور دبئی کی پرواز نصف گھنٹے تک بھارتی فضائی حدود میں رہی۔ ایمریٹس ایئر کی دبئی کی پرواز نمبر ای کے 9224 کے بوئنگ 777 طیارے نے لاہور سے ٹیک آف کیا تو موسم شدید خراب تھا۔