کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور نے مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت مصدق حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں شیخو پورہ سے گرفتار کیا گیا۔